فورا شروع کریں
خوشی کی بات ہے،آپ یہاں ہیں! آئیے وہاں موجود بہترین فلٹر ڈیٹابیس کا استعمال شروع کریں۔ ہم اس فورا شروع کرتے ہیں میں الفاظ میں مختصر اور کوڈ پر تیز ہونے جا رہے ہیں۔
1. انحصار شامل کریں۔
تفریح کا آغاز کرنےسے پہلےہمیں "پب سپیک۔یمل" میں چند پیکجز شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ہم اپنے لیے بھاری سامان اٹھانے کے لیے پب کا استعمال کر سکتے ہیں۔
flutter pub add isar isar_flutter_libs
flutter pub add -d isar_generator build_runner
2. کلاسوں کی تشریح کریں۔
اپنی کلیکشن کلاسز کو "کلیکشن@" کے ساتھ تشریح کریں اورایک "آئی ڈی@" فیلڈ کا انتخاب کریں۔
part 'user.g.dart';
@collection
class User {
Id id = Isar.autoIncrement; // you can also use id = null to auto increment
String? name;
int? age;
}
آئی ڈیز مجموعہ میں اشیاء کی منفرد شناخت کرتی ہیں اور آپ کو بعد میں انہیں دوبارہ تلاش کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
3. کوڈ جنریٹر چلائیں۔
شروع کرنے کے لیے درج ذیل کمانڈ پر عمل کریں "بیلڈ_رنر"؛
dart run build_runner build
اگر آپ فلٹر استعمال کر رہے ہیں تو درج ذیل استعمال کریں؛
flutter pub run build_runner build
4. ای زار مثال کھولیں۔
ایک نیا ای زار مثال کھولیں اور اپنے تمام کلیکشن اسکیموں کو پاس کریں۔ اختیاری طور پر آپ مثال کا نام اور ڈائریکٹری بتا سکتے ہیں۔
final dir = await getApplicationDocumentsDirectory();
final isar = await Isar.open(
[UserSchema],
directory: dir.path,
);
5. لکھیں اور پڑھیں
ایک بار آپ کا مثال کھلنے کے بعد، آپ مجموعے کا استعمال شروع کر سکتے ہیں۔
تمام بنیادی کرڈ آپریشنز "ای زار کلیکشن" کے ذریعے دستیاب ہیں۔
final newUser = User()..name = 'Jane Doe'..age = 36;
await isar.writeTxn(() async {
await isar.users.put(newUser);
داخل کریں اور تروتازہ کریں۔//
});
final existingUser = await isar.users.get(newUser.id);
حاصل کریں۔//
await isar.writeTxn(() async {
await isar.users.delete(existingUser.id!);
حذف کریں//
});
دیگر وسائل
کیا آپ بصری سیکھنے والے ہیں؟ ای زار کے ساتھ شروع کرنے کے لیے یہ ویڈیوز دیکھیں: